فیس بک فرینڈ کے لئے پاکستان آنے والی ’’انجو ‘‘ کی گھر واپسی، بھارتی پولیس نے گرفتار کر کے پوچھ گچھ شروع کردی ۔
رپورٹ کے مطابق بھارتی ریاست راجستھان کے علاقے بھیواڑی سے گزشتہ جون میں اپنے فیس بک فرینڈ سے شادی کرنے کے لیے پاکستان کا سفر کرنے والی انجو بھارت واپس لوٹ آئی۔ تاحال وہ بھیواڑی نہیں پہنچی ہے۔
انجو رات گئے واہگہ بارڈر کے ذریعے بھارت پہنچی، جہاں پولیس اس سے پوچھ گچھ کر رہی ہے۔
بتایا جا رہا ہے کہ پاکستان میں شادی کے بعد انجو کی دماغی حالت ٹھیک نہیں ہے اور وہ اپنے بچوں کو یاد کر رہی تھی، اس لیے وہ عارضی طور پر ہندوستان آئی ہے۔ جون 2023 میں پاکستانی فیس بک فرینڈ نصراللہ کی محبت میں گرفتار ہو کر وہ اپنے دو بچوں اور شوہر اروند کو بتائے بغیر گھر چھوڑ کر اپنے پاکستان چلی گئی تھی اور وہیں شادی بھی کر لی تھی۔
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں