• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • پاکستان میں اوآئی سی اجلاس: آرمی چیف اور اپوزیشن لیڈر اس حوالے سے کیا کہتے ہیں ؟

پاکستان میں اوآئی سی اجلاس: آرمی چیف اور اپوزیشن لیڈر اس حوالے سے کیا کہتے ہیں ؟

چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے او آئی سی اجلاس کو افغانستان کے لیے اہم قرار دے دیا۔

Advertisements
julia rana solicitors london

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سعودی عرب کے وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے ملاقات کی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل قمرجاوید باجوہ نے شہزادہ فیصل بن فرحان کے ساتھ افغانستان کی صورتحال اور باہمی دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔
آرمی چیف نے او آئی سی اجلاس میں شرکت پر سعودی قیادت سے اظہار تشکر کی اور کہا کہ اجلاس کا مقصد افغانستان کے لیے عالمی کوششیں مربوط بنانا ہے۔

جنرل قمرجاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان سعودی عرب کے ساتھ تعلقات کو خاص مانتا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ جنوبی ایشیا میں استحکام کے لیے تنازع کشمیر کا پرامن حل ضروری ہے۔

دوسری جانب اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کا کہنا ہے کہ او آئی سی وزراء خارجہ کونسل کا اجلاس ایک فیصلہ کن مرحلے پر منعقد ہو رہا ہے۔ دنیا نے افغانستان کے اندر بڑھتے انسانی بحران سے نمٹنے کے لئےجلد ہی اقدام نہ اٹھایا تو یہ موجودہ دور کا سب سے بڑا انسانی المیہ ہوگا۔ او آئی سی افغانوں کی مدد میں قائدانہ کردار ادا کرے اور ایک مثال قائم کرے

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply