ورلڈکپ2027 فارمیٹ تبدیل کیا جائے،بھارتی بورڈ کی ضد

بھارتی کرکٹ بورڈآئندہ ورلڈکپ کافارمیٹ تبدیل کرانےپربضدہوگیا۔
تفصیلات کےمطابق 2027 کا آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ جنوبی افریقا، زمبابوے اور نمیبیا میں کھیلا جائے گا،جس میں 10کےبجائے14ٹیمیں شرکت کرینگی،اس حوالےسےآئی سی سی نےایونٹ کی تیاری مکمل کرلی ہےمگربھارتی کرکٹ بورڈاس بات پربضدہےکہ ایونٹ میں صرف10ٹیمیں شریک ہوں۔
غیرملکی میڈیاکےمطابق بھارتی کرکٹ بورڈ2027 میں ورلڈ کپ 10 ٹیموں کا کرانا چاہتا ہے جس کے لیے بھارتی کرکٹ بورڈ(بی سی سی آئی) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل پر دباؤ ڈال رہا ہے ۔مگر آئی سی سی تاحال بھارتی مطالبے پر راضی نہیں ہوا ہے۔
غیرملکی میڈیاکےمطابق آئی سی سی دو سال قبل 2027 میں14 ٹیموں کا ورلڈ کپ کنفرم کرچکا ہے جبکہ آئی سی سی نے ٹورنامنٹ فارمیٹ کی بنیاد پر نشریاتی حقوق بھی فروخت کر دیے ہیں۔
واضح رہے کہ حال ہی میں بھارت میں ہونے والے ورلڈکپ کا فارمیٹ بھی 10 ٹیموں پر مشتمل تھا۔

Advertisements
julia rana solicitors

2027کےکرکٹ ورلڈکپ کےدوران ایونٹ میں 14 ٹیموں کے درمیان 54 مقابلے ہوں گے،لیکن بھارت بضد ہے کہ اس ورلڈکپ میں بھی 10 ٹیمیں شریک ہوں، بی سی سی آئی آئندہ آئی سی سی اجلاسوں کے دوران اس معاملے کو اٹھائے گا۔
غیرملکی میڈیاکےمطابق 14 ٹیموں کا مطلب ہے کہ دو 7،7 ٹیموں کے گروپ ہوں گے ، ہر گروپ کی ٹاپ 3 ٹیمیں سپر سکس مرحلے کے لیے کوالیفائی کریں گی اور پھر سیمی فائنل اور فائنل ہوں گے۔
14 ٹیموں کی شمولیت سے میچز تو زیادہ ہوں گے وہی بھارتی براڈ کاسٹرز کو ڈر ہے کہ اس فارمیٹ کی وجہ سے بھارت جلد ورلڈکپ سے باہر ہوسکتا ہے جس کی وجہ ان کی ویورشپ میں کمی ہوسکتی اور مالی نقصان ہوسکتا ہے۔
واضح رہے کہ ورلڈکپ میں بھارتی میچز کی ویور شپ ریکارڈ سطح پر جاتی ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply