• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • پاکستانی ایتھلیٹ مریم نسیم کےہاتھ پر بوائےفرینڈ کا قبولِ اسلام/ویڈیو

پاکستانی ایتھلیٹ مریم نسیم کےہاتھ پر بوائےفرینڈ کا قبولِ اسلام/ویڈیو

پاکستانی ایتھلیٹ مریم نسیم کے بوائے فرینڈ کین نے ان کے ہاتھوں پر اسلام قبول کرلیا۔ 
مریم نسیم نے خوشی کی خبرویڈیواینڈفوٹوشیئرنگ ایپ انسٹاگرام پراپنےاکاؤنٹ پرشیئر کی جس میں وہ اپنے بوائے فرینڈ کو کلمہ طیبہ پڑھا رہی ہیں۔

Advertisements
julia rana solicitors

اورپوسٹ کےکیپشن میں لکھاکہ وہ کلمہ پڑھانے کی ذمہ داری اپنے والد کو دینا چاہتی تھیں لیکن انہوں نے اصرار کیا کہ یہ اہم کام مریم کو خود کرنا چاہئے۔
مریم نسیم کے مطابق قبول اسلام کیلئے ایک مختصر سی تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں قریبی احباب اور دوست شریک ہوئے۔
انہوں نے سوشل میڈیا پر مداحوں سے اپیل کی کہ وہ دین پر چلنے کیلئے ان کی فیملی اور کین کو اپنی دعاؤں میں خصوصی طور پر یاد رکھیں۔
خیال رہےکہ ابھی مریم نسیم کےبوائےفرینڈکاکوئی اسلامی نام نہیں رکھاگیا۔
واضح رہے کہ پشاور سے تعلق رکھنے والی مریم نسیم نے آسٹریلیا میں پاور لفٹنگ کے مقابلے میں چاندی کا تمغہ جیتا تھا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply