• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • سعودی عرب کے وزیرمملکت برائے خارجہ آج پاکستان پہنچیں گے

سعودی عرب کے وزیرمملکت برائے خارجہ آج پاکستان پہنچیں گے

اسلام آباد:سعودی عرب کے وزیرمملکت برائے خارجہ امورعادل الجبیرپاکستان کےدورہ پرآج پاکستان پہنچیں گے،ولی عہد شہزادہ محمد بن سلطان کا اہم پیغام لےکرآرہےہیں ۔

تفصیلات کے مطابق،سعودی عرب کے وزیرمملکت برائے خارجہ امورعادل الجبیرآج اسلام آباد پہنچ رہے ہیں ، دورہ میں سعودی وزیرعادل الجبیرپاکستانی سول وعسکری قیادت سے اہم ملاقاتیں کریں گے۔

اس کے ساتھ ساتھ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات اوردونوں ممالک کے درمیان مذاکرات بھی ہوں گے۔

دونوں وزراء خارجہ کے درمیان ملاقات میں پاک بھارت کشیدگی ، خطے میں امن وامان کی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امورپرتبادلہ خیال کیا جائے گا ۔

Advertisements
julia rana solicitors london

سعودی وزیر خارجہ ولی عہد شہزادہ محمد بن سلطان کا اہم پیغام لے کرآرہےہیں ، پاک بھارت کشیدگی کے خاتمے کیلئے سعودی وزیرمملکت برائے خارجہ نے کردارادا کرنے کیلئے دورہ پاکستان کی خواہش کا اظہارکیا تھا تاہم بعض وجوہات کی بنا پردورہ تاخیرکا شکارہوگیا تھا ۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply