• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • بھارتی فوج کی ایل او سی پر بلااشتعال فائرنگ،2 شہری زخمی

بھارتی فوج کی ایل او سی پر بلااشتعال فائرنگ،2 شہری زخمی

راولپنڈی :بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول پر بلااشتعال فائرنگ سے 2 شہری زخمی ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر )کے مطابق،بھارتی فورسز نے گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران لائن آف کنٹرول پر باگسر سیکٹر کے میرا گاؤں کی شہری آبادی کو نشانہ بنایا،فائرنگ سے 2شہری 55سالہ عظمت بی بی، 75سالہ بابا جان زخمی ہوئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دونوں شہریوں کا تعلق گاؤں میرا سے ہے ،بھارتی فورسز نے باگسر سیکٹر میں معصوم شہری آبادی کو نشانہ بنایا ۔

افواج پاکستان کے شعبہ تعلقات عامہ نے کہا ہے بھارتی فورسز کے پاک فوج پر ایل او سی کے اس پار مقبوضہ کشمیر میں شہری آبادی پر فائرنگ کے الزامات بے بنیاد ہیں ۔

پاک آرمی انتہائی پیشہ وارانہ فوج ہے ،بارہا بتا چکے ، شہری آبادی پر فائرنگ نہیں کرتے ۔

آئی ایس پی آر نے کہا ہے پاک آرمی لائن آف کنٹرول کے اس پار پہلے سے ظلم و بربریت کا شکار کشمیری بھائیوں پر فائرنگ کا تصور بھی کیسے کر سکتی ہے ۔

Advertisements
julia rana solicitors

آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ  بھارتی فورسز کی جان بوجھ کر آزاد جموں و کشمیر کی شہری آبادی پر فائرنگ کا ریکارڈ ہے ، مادر وطن کے بحری اور فضائی محافظ بدستور ہمہ وقت تیار اور چوکنا ہیں ،پاک فوج موثر، تیر بہ ہدف جوابی کارروائی سے اپنے شہریوں کا ہر قیمت پر تحفظ یقینی بنائے گی ۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply