• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • راکھی ساونت کا پیار اور شادی پر سے اعتبار اٹھ گیا مگر کیوں ؟

راکھی ساونت کا پیار اور شادی پر سے اعتبار اٹھ گیا مگر کیوں ؟

بھارتی اداکارہ راکھی ساونت کا کہنا ہے کہ ان کا پیار اور شادی پر سے اعتبار اٹھ گیاہے، راکھی ساونت نے کہا کہ نشا راول کے سر پر چوٹ دیکھ کر کل پوری رات روئی، جب کرن مہرا اور نشاراول کی جوڑی ٹوٹ سکتی ہے تو دنیا میں کسی کی بھی جوڑی ٹوٹ سکتی ہے، اس لیے اب پیار اور شادی پر اعتبار نہیں رہا۔

انڈین میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت ٹی وی اداکار کرن مہرا کا بیوی نشاراول پر تشدد کا سن کر راکھی ساونت پریشان ہوگئیں ، اسی وجہ سے اداکارہ کا پیار اور شادی پر سے اعتبار بھی اٹھ گیا ہے۔راکھی ساونٹ نے انسٹاگرام پر ویڈیو جاری کردی جس میں اداکارہ نے کہا کہ کرن مہرا اور نشاراول کے جھگڑے کا سن کر حیرت ہوئی، دونوں ہی میرے اچھے دوست ہیں۔

Advertisements
julia rana solicitors london

اداکار کرن مہرا کو بیوی پر تشدد کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا تاہم بعد میں انہیں ضمانت پر رہائی ملی گئی۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply