• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • ہائیکورٹ نے عمران خان کو دونوں مقدمات میں بے گناہ قرار دیدیا

ہائیکورٹ نے عمران خان کو دونوں مقدمات میں بے گناہ قرار دیدیا

پنجاب حکومت اور وفاق نے سابق وزیراعظم عمران خان کیخلاف درج مقدمات کی تفصیلات لاہور ہائیکورٹ میں پیش کردی گئی ہیں۔ حکومت نے 4 مئی 2023 تک کے درج مقدمات کی تفصیلات عدالت میں جمع کروائی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق عمران خان پر اسلام آباد میں 29 جبکہ پنجاب میں 6 مقدمات درج ہیں، لاہور میں درج دو مقدمات کی تحقیقات جے آئی ٹی کررہی ہے جبکہ پنجاب میں درج2 مقدمات میں عمران خان کو بے گناہ قرار دیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے عمران خان کیخلاف 121 مقدمات کی کارروائی روکنے کی درخواستوں پر حکومت سے تفصیلات طلب کیں تھیں۔

Advertisements
julia rana solicitors london

لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں قائم پانچ رکنی بنچ نے درخواستوں پر سماعت کی۔ جج نے ریمارکس دیئے کہ عمران خان بے گناہ ہیں تو پولیس انہیں مقدمے سے ڈسچارج کرے اگر قصوروار ہیں تو ان کا چالان کریں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply