بشریٰ بی بی سے رابطہ نہیں ہو سکا،عمران خان

عمران خان القادریونیورسٹی مبینہ کرپشن کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش ہو گئے ہیں اور اس موقع پر صحافیوں کے سوالات پر انہوں نے صرف اشاروں میں جواب دیا۔

تفصیلات کے مطابق صحافی نے عمران خان سے چلتے ہوئے سوال پوچھا کہ دوران قید آپ کی اسٹیبلشمنٹ سے ملاقاتیں ہوئی ہیں؟ عمران خان نے نفی میں سر ہلا دیا ۔

صحافی نے پھر پوچھا کہ آپ ڈٹے ہوئے ہیں یا ڈیل کر لی ہے ؟

عمران خان نے جواب میں صر ف مسکراہٹ دی اور آگے بڑھتے رہے ۔

صحافی نے پوچھا کہ آپ کی خوشی کو سمجھیں کہ ڈیل کر لی ہے؟

عمران خان نے صحافی کی طرف دیکھا اور منہ پر انگلی رکھتے ہوئے خاموش رہنے کا اشارہ کیا۔

عمران خان نے کہا کہ میں نے نیب کی لینڈ لائن سے مسرت چیمہ کو فون کیا،میری اہلیہ سے میری بات نہیں کروائی گئی۔

Advertisements
julia rana solicitors london

واضح رہے کہ سیکیورٹی فورسز نے کمرہ عدالت کو خالی کروا لیاہے،بم ڈسپوزل سکواڈ کی جانب سے چھان بین کے بعد کمرے کو کلیئر کرنے پر سماعت کا آغاز ہو گیا، کیس کی سماعت کمرہ نمبر 3 میں ہو گی، یہ کورٹ روم جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کا ہے، ان کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ القادر یونیورسٹی مبینہ کرپشن کیس میں عمران خان کی ضمانت کی درخواست پر سماعت جمعے کے بعدہوگا جبکہ نیب نے بھی ضمانت کی مخالفت کرنے کیلئے تیار کر لی ہے اور عدالت پہنچ گئے ہیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply