• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • سگریٹ نوشی درمیانی عمر میں زیادہ خطرناک ہے، نئی تحقیق

سگریٹ نوشی درمیانی عمر میں زیادہ خطرناک ہے، نئی تحقیق

درمیانی عمر میں سگریٹ نوشی کرنے والوں میں دل کی بیماریوں کے خطرات بہت زیادہ ہیں۔ ایک نئی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ دل کا فیل ہوجانا دائمی حالت ہے جس میں دل صحیح طرح خون کو پمپ نہیں کرتا۔ امریکا کی یونیورسٹی آف مسی سپی میڈیکل سنٹر کے کارڈیالوجسٹ مائیکل ای ہال  کے مطابق  پہلے ہونے والی تحقیق میں سگریٹ نوشی اور شریانوں کے سخت ہونے پر توجہ مرکوز رہی لیکن دل پر اس کے انتہائی مضر اثرات پر زیادہ توجہ نہیں دی گئی۔

Advertisements
julia rana solicitors

تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ ایسے افراد جو روزانہ سگریٹ کا ایک پیکٹ یا اس سے زیادہ پی جاتے ہیں ، ان کے ہسپتال میں داخل ہونے کے امکانات تین گنا زیادہ ہوتے ہیں اور ایسے لوگوں میں دل کے مرکزی پمپنگ چیمبر کے درست کام نہ کرنے کی علامات پائی جاتی ہیں جس کی وجہ سے ہارٹ فیل ہونے خطرات بہت زیادہ بڑھ جاتے ہیں۔ تحقیق میں افریقن۔امریکن خطے سے تعلق رکھنے والے 54سال کی عمر کے 4ہزار سے زائد افراد کو شامل کیا گیا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply