• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • یوکرین کی جنگ: روس نے پاکستان سے ہیلی کاپٹر واپس مانگ لئے٬ نیا دعویٰ

یوکرین کی جنگ: روس نے پاکستان سے ہیلی کاپٹر واپس مانگ لئے٬ نیا دعویٰ

عالمی خبر رساں جریدے کی حالیہ رپورٹ کے مطابق یوکرین کیخلاف ایک طویل جنگ کا سامنا کرتے ہوئے روس پر ایسا وقت آ چکا ہے کہ اسے اسلحے اور جنگی مشینری خاص کر ہیلی کاپٹروں کے پرزوں کی شدید کمی کا سامنا ہے۔ اور اس بحران سے نمٹنے کے لیےروسی صدر پوٹن غیر معمولی اقدامات اٹھانے پر مجبور ہو رہے ہیں۔ اس حوالے سے انہوں نے پاکستان سمیت دیگر ممالک کو فروخت کردہ ہیلی کاپٹرز کے انجنز تک واپس مانگ لئے ہیں۔ روس کی صورتحال کچھ ایسی ہے کہ یوکرین کے خلاف جاری جنگ میں اسے اپنی پوزیشن مستحکم رکھنے کے لیے پاکستان، مصر، برازیل اور بیلاروس جیسے ممالک طرف دیکھنا پڑ رہا ہے۔

امریکی جریدے وال سٹریٹ جرنل کی رپورٹ کے مطابق روس ان ممالک کو فروخت کیے گئے اپنے لڑاکا اور کارگو ہیلی کاپٹروں کے انجن تک واپس کرنے کے لیے کہہ رہا ہے۔

درحقیقت جب سے روس نے جنگ شروع کی ہے، ہیلی کاپٹر اس کی کارروائیوں کا ایک اہم حصہ رہے ہیں۔ لیکن جنگ کے ابتدائی دنوں میں اسے 100 سے زائد ہیلی کاپٹروں سے محروم ہونا پڑا۔وال سٹریٹ جرنل کی رپورٹ کے مطابق روس نے ہتھیاروں اور سپیئر پارٹس کی پیداوار میں اضافہ تو کیا ہے لیکن اس سے اس کی ضروریات پوری نہیں ہو رہی ہیں اور روس نے اب ان ممالک سے رابطہ کیا ہے جنھوں نے اس سے طیارے، ہیلی کاپٹر، میزائل اور دفاعی نظام خرید رکھے ہیں۔

اسی رپورٹ کے مطابق ہی رواں سال روس نے پاکستان، بیلاروس اور برازیل کو فروخت کیے گئے فوجی اور کارگو ہیلی کاپٹروں کے انجن واپس لینے کے لیے بات چیت کی ہے۔
وال سٹریٹ جرنل کی رپورٹ میں ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ روس نے پاکستان سے کم از کم چار ایم آئی 35 ایم ہیلی کاپٹروں کے انجن واپس مانگے ہیں۔

تاہم پاکستانی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ روس نے اس حوالے سے ان سے کوئی رابطہ نہیں کیا ہے۔

اسی طرح روس نے برازیل سے بھی ہیلی کاپٹروں کے 12 انجن مانگے تھے۔ برازیل کی وزارت خارجہ کے اہلکار نے اخبار کو بتایا ہے کہ یہ مطالبہ تسلیم نہیں کیا گیا کیونکہ برازیل کی پالیسی ہے کہ وہ جنگ کے دوران کسی بھی حریف کو ہتھیار نہیں بھیجتا۔

Advertisements
julia rana solicitors london

اس کے ساتھ ہی روس کے قریبی اتحادی بیلاروس کی جانب سے چھ ایم آئی 26 ٹرانسپورٹ ہیلی کاپٹروں کے انجن واپس فروخت کرنے کی خبر بھی ہے تاہم بیلاروس نے اس پر کوئی رد عمل ظاہر نہیں کیا ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply