• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • پنجاب میں سموگ کے باعث سکولز اور ٹرانسپورٹ سے متعلق اہم فیصلہ

پنجاب میں سموگ کے باعث سکولز اور ٹرانسپورٹ سے متعلق اہم فیصلہ

نگراں حکومت پنجاب نے اسموگ کی وجہ سے اسکولز اور ٹرانسپورٹ بند نہ کرنے کا اہم فیصلہ کر لیا۔

انسداد اسموگ اقدامات کیلیے نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیرِ صدارت کئی گھنٹے طویل اجلاس ہوا جس میں ماہرین ماحولیات نے بریفنگ دی کہ اسکولوں میں چھٹی اور ٹرانسپورٹ بند کرنے سے فرق نہیں پڑے گا۔

اجلاس میں ایک ماہ کیلیے تمام سرکاری و نجی اسکولوں میں طلبہ کیلئے ماسک لازمی قرار دیا گیا۔

محسن نقوی نے کہا کہ عوام سے بھی اپیل ہے کہ وہ ماسک کا استعمال کریں۔ انہوں نے صوبائی وزرا کو کل سے سرکاری و نجی اسکولوں کے وزٹ کرنے کی ہدایت کر دی۔

نگراں وزیر اعلیٰ نے کہا کہ تعمیر کے دوران مٹی، ریت اور ملبہ پر چھڑکاؤ نہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی ہوگی۔ انہوں نے اسموگ کے دوران کاشت کاروں کے خلاف چالان واپس لینے کا حکم دیا۔

Advertisements
julia rana solicitors

محسن نقوی نے کہا کہ کاشت کار فصلوں کی باقیات نہ جلائیں بلکہ انہیں مناسب طریقے سے تلف کیا جائے، دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں اور فیکٹریوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائی جاری رکھی جائے، جو کچھ انسانی بس میں ہے اسموگ میں کمی کیلیے ہر وہ اقدام اٹھایا جائے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply