روسی فوجی دستہ پاکستان میں اُتر گیا

اسلام آباد: پاک روس تربیتی مشقوں میں شرکت کے لیے روسی فوجی دستہ پاکستان پہنچ گیا ہے۔ دروزبہ تھری تربیتی مشقیں 4 نومبر تک جاری رہیں گی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے سربراہ میجر جنرل آصف غفور کے ٹویٹ کے مطابق روسی فوجی دستہ، پاک روس تربیتی مشقوں میں شرکت کے لیے پاکستان پہنچ گیا ہے۔

julia rana solicitors

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق پہلی بار مشقیں 2016 میں پاکستان میں منعقد کی گئیں، دوسری بار 2017 میں روس میں منعقد کی گئیں۔   آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ اب تیسری بار پاک روس تربیتی مشقیں پاکستان میں ہورہی ہیں۔   پاک روس تربیتی مشقیں دروزبہ تھری 4 نومبر تک جاری رہیں گی۔ دروزبہ کا مطلب دوستی ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply