• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • غزہ تنازعے کا بنیادی حل فلسطینی ریاست کا قیام ہے، پیوٹن

غزہ تنازعے کا بنیادی حل فلسطینی ریاست کا قیام ہے، پیوٹن

روسی صدر پیوٹن نے کہا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں ہزاروں معصوم افراد کی ہلاکتوں کا کوئی جواز نہیں ہوسکتا، تنازعے کا بنیادی حل فلسطینی ریاست کا قیام ہے۔

پیوٹن نے اپنے بیان میں کہا کہ عالمی عدم استحکام کا بنیادی فائدہ اٹھانے والی امریکی حکمراں اشرافیہ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ فلسطینیوں کے قتلِ عام، مشرق وسطیٰ، یوکرین، عراق اور شام کے واقعات کے پیچھے امریکی حکمراں، اشرافیہ اور ان کے ساتھی ہیں۔

Advertisements
julia rana solicitors london

روسی صدر نے کہا کہ امریکی حکمراں اشرافیہ مقدس سرزمین پر افراتفری چاہتی ہے، فلسطینیوں کی مدد ان لوگوں سے لڑکر کی جاسکتی ہے جو اس تنازعے کے پیچھے ہیں، ہم ان لوگوں سے یوکرین میں لڑ رہے ہیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply