• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • آئرلینڈ نے فلسطینیوں کی امداد معطل کرنے کی مخالفت کردی

آئرلینڈ نے فلسطینیوں کی امداد معطل کرنے کی مخالفت کردی

آئرلینڈ نے فلسطینیوں کےلیے یورپی یونین کی امداد معطل کرنے کو مسترد کر دیا۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق آئرلینڈ نے یورپی کمیشن سے فلسطینیوں کی امداد معطل کرنے کی وضاحت کا مطالبہ کیا ہے۔

ترجمان آئرش وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ کمشنر یورہی یونین کی جانب سے یکطرفہ فیصلےکی کوئی قانونی بنیاد نہیں فلسطینیوں کی امداد معطلی کی حمایت نہیں کرتے۔

یورپی یونین کےکمشنر اولیورو رہیلی نے فلسطینیوں کی امداد معطل کرنےکا اعلان کیا تھا۔ یورپی کمیشن نے پیر کے روز کہا کہ وہ فلسطینیوں کے لیے اپنی تمام ترقیاتی امداد، جس کی مالیت 691 ملین یورو ($729 ملین) ہے کو حماس کے اسرائیل پر حملے کے بعد تمام ادائیگیوں کو فوری طور پر معطل کر رہا ہے۔

کمشنریورپی یونین اولیور ورہیلی نے کہا کہ اسرائیل اور اس کے لوگوں کے خلاف دہشت گردی اور بربریت کا پیمانہ ایک اہم موڑ ہے اس صورتحال پر معمول کی طرح کوئی کاروبار نہیں ہو سکتا۔

Advertisements
julia rana solicitors london

جرمنی اور آسٹریا نے بھی فلسطینیوں کی ترقیاتی امداد منجمد کرنےکا اعلان کیا ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply