• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • حماس کے ترجمان نے اپنے پاس موجود اسرائیلی قیدیوں کی تعداد بتا دی

حماس کے ترجمان نے اپنے پاس موجود اسرائیلی قیدیوں کی تعداد بتا دی

حماس کے ترجمان نےکہا کہ ہمارے پاس اسرائیلی جنگی قیدیوں کی تعداد درجنوں سے کئی گنا زیادہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس قیدیوں کی تعداد اسرائیلی خیال سے کئی گنا زیادہ ہے۔

قبل ازیں ہفتے کے روز حماس کے ترجمان حازم قاسم نے بتایا تھا کہ اسرائیل کے ساتھ جنگ اپنے آغاز پر ہے۔ اسرائیل کی جیلوں میں قیدیوں کا معاملہ ختم ہونا چاہیے۔

Advertisements
julia rana solicitors

حماس کے ترجمان نے مزید کہا کہ آپریشن کی منصوبہ بندی کی گئی تھی۔ انہوں نے کہا دراندازی اور میزائل حملوں کے ساتھ اس آپریشن کے بڑے اہداف حاصل کرلئے گئے ہیں۔ حازم قاسم نے نشاندہی کی کہ غزہ کے گردونواح کے متعدد علاقوں میں آپریشن اب بھی جاری ہے۔ حماس ترجمان نے العربیہ کو بتایا کہ ہمارے پاس جنگ کے سوا کوئی چارہ نہیں ہے۔ ہم تمام حالات کے لیے تیار تھے۔ ہم اسرائیل کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتے تھے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply