• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • روس یوکرین تنازع: اب تیل کی مزید پیداوار کی ضرورت ہے، ایلون مسک

روس یوکرین تنازع: اب تیل کی مزید پیداوار کی ضرورت ہے، ایلون مسک

ٹیسلا کے بانی ایلون مسک کا کہنا ہے کہ روس اور یوکرین کے درمیان جنگ کی وجہ سے اب مزید ایندھن کی پیداوار کی ضرورت ہے۔

ایلون مسک نے ایک ٹویٹ میں لکھا ہے کہ ہمیں تیل اور گیس کی پیداوار میں فوری اضافہ کرنےکی ضرورت ہے۔ کیونکہ یوکرین پر روس کے حملے سےایندھن کی نقل وحمل پر فرق پڑا ہے اوربعض ممالک اس کی عدم دستیابی کی صورت میں بحران کا خطرہ ہے جبکہ گیس کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہواہے۔

مسک نےاشارہ دیا کہ الیکٹرک ماڈلزکو اپنانے اور قابل تجدید توانائی کی طرف وسیع تر تبدیلی کواتنی تیزی سے بروئے کارنہیں لایاجا سکتا کہ صارفین کو قلیل مدت میں زیادہ قیمتوں سے بچایا جاسکے۔

انھوں نے کہا کہ ظاہرہے کہ اس سے ٹیسلا پرمنفی اثر پڑے گا لیکن پائیدارتوانائی کے حل روس سے ہونے والی تیل اور گیس کی برآمدات کی بندش کو پورا کرنے کے لیے فوری طورپررد عمل ظاہر نہیں کرسکتے۔

Advertisements
julia rana solicitors

انھوں نے یہ ٹویٹس ایسے وقت میں کی ہیں جب روس اور یوکرین کے درمیان جاری جنگ کے باعث عالمی منڈی میں تیل اور گیس کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ دھاتوں اور اجنا س کی قیمتیں بھی بڑھ رہی ہیں۔ دوسری جانب امریکا روس سے خام تیل کی درآمدات پر پابندی پرغورکر رہاہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply