مودی حکومت پر نئی مصیبت ٹوٹ پڑی

بِہار حکومت کی جانب سے کاسٹ سروے کے نتائج نے مودی حکومت کا کچا چٹھا کھول دیا۔

دی وائر کی رپورٹ کے مطابق مودی سرکار کی بِہار حکومت کو نتائج پبلک کرنے سے روکنے کے لیے پرزور کوششیں ناکام ہوگئیں۔ این ڈی ٹی وی نے بتایا ہے کہ بِہار حکومت کے سروے کے مطابق صوبے میں 80 فیصد سے زائد عوام کا تعلق نچلی ذاتوں سے ہے۔

دی وائر کی رپورٹ کے مطابق بھارتی حکومت میں نچلی ذات والوں کی نمائندگی نہ ہونے کے برابر ہے۔ٹائمز آف انڈیا کے مطابق بِہار حکومت نے ایک ماہ میں وسائل کی تقسیم سے متعلق سروے کے نتائج نشر کرنے کا اعلان بھی کیا۔

دی وائر میں کہا گیا ہے کہ مودی سرکار سروے کے نتائج سے خوفزدہ ہوکر شدید کشمکش کا شکار ہے۔ ٹائمز آف انڈیا نے رپورٹ کیا کہ سروے کے نتائج بھارتی انتخابات میں مودی کی ہار کی بڑی وجہ ثابت ہوں گے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

ہندوستان ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق سروے کے نتائج پبلک نہ کرنے کے لیے مودی سرکار کی درخواست پر سپریم کورٹ نے فیصلہ سنا دیا۔ بھارتی سپریم کورٹ کا کہنا ہے کہ ہم کسی حکومت کو فیصلہ کرنے سے نہیں روکیں گے اور سروے کے نتائج پبلک کرنے پر بھی آئینی طور پر کوئی پابندی عائد نہیں کی جاسکتی۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply