چودھری نثار نے مزید کہا کہ کسی شخص کی مضحکہ خیز باتوں کا جواب دینا ضروری نہیں سمجھتا، وزیر اعظم اور نواز شریف ڈان لیکس رپورٹ منظر عام پر لانے کا حکم دیں، ڈان لیکس رپورٹ سامنے آنے پر اس کے کرتوت سامنے آ جائیں گے۔
یاد رہے کہ رہنماء مسلم لیگ نون سینیٹر پرویز رشید نے آج نجی ٹی وی چینل کو اپنے ایک انٹر ویو میں کہ تھا کہ سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار اگر بااصول آدمی ہیں تو پارٹی کی جان چھوڑ دیں، ڈان لیکس کے معاملے پر چودھری نثار فوج کے ایک گروہ کو خوش کرنا چاہتے تھے، پارٹی میں میرا ووٹ اس حق میں ہو گا کہ چودھری نثار کو پارٹی سے نکال دیا جائے۔
پرویز رشید نے یہ بھی کہا تھا کہ چودھری نثار کسی کی خوشنودی کیلئے مجھے پارٹی سے نکلوانا چاہتے تھے۔

انہوں نے مزید کہا تھا کہ امید ہے کہ غیرسیاسی عناصر سیاست میں مداخلت نہیں کریں گے، سیاسی مداخلت کرنے پر کسی کا نام نہیں لیں گے کیونکہ ملکی حالات کا تقاضہ یہی ہے۔
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں