• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • عمران خان کی جان کوخطرہ ہے، عدلیہ نوٹس لے، شاہ محمود قریشی

عمران خان کی جان کوخطرہ ہے، عدلیہ نوٹس لے، شاہ محمود قریشی

پاکستان تحریک انصاف کے نائب صدرشاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ عمران خان کی جان کو خطرات لاحق ہیں، اعلیٰ عدلیہ کو فوری اس کا نوٹس لینا چاہیے، چیئرمین پی ٹی آئی کو جیل میں سی کلاس میں رکھا گیا ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors

تحریک انصاف کی کور کمیٹی کے اجلاس کے بعد جاری کردہ ویڈیو پیغام میں نائب صدر پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی نے کہا کہ کور کمیٹی کےاجلاس میں ارکان نے عمران خان کے ساتھ روا رکھے جانے والے سلوک پر تشویش کا اظہار کیا، سب حیران تھے کے گرفتاری کا آرڈر اسلام آباد پولیس کے پاس تھا جبکہ گرفتار پنجاب پولیس نے کیا۔
انہوں نے کہا کہ آرڈر عمران خان کو اڈیالہ جیل منتقل کرنے کا تھا لیکن ان کو اٹک جیل لے جایا جاتا ہے، جہاں بی کلاس کی سہولت بھی موجود نہیں ہے، ہمارے علم میں آیا ہے کہ ملک کے سابق وزیراعظم کو 9 بائی 11 کے سیل میں رکھا گیا ہے۔
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ عمران خان کے وکلاء کو ان تک رسائی دینے سے انکار کر دیا گیا ہے، وکلا نے کل بھی کوشش کی اور اس وقت بھی وکلا کی ٹیم اٹک جیل میں موجود ہے۔انہوں نے کہا کہ کل ہم نے عمران خان کی رہائی کیلیے اپیل دائر کرنی ہے،وکالت نامے پر جب تک عمران خان کے دستخط نہیں ہوں گے ہم اپیل کیسے فائل کر سکتے ہیں۔
نائب صدر پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ طبی معائنہ کروانا ہر ملزم کا بنیادی حق اور جیل حکام کا فرض ہے، پمز اور پولی کلینک میں تشکیل دیا گیا بورڈ منتظر تھا لیکن عمران خان کو وہاں نہیں لایا گیا۔انہوں نے کہا کہ اٹک جیل میں تو مستند ڈاکٹر کا عہدہ موجود ہی نہیں ہے صرف ایک ڈسپنسر دستیاب ہوتا ہے، وہاں یہ حالات ہیں کہ ضرورت پڑنے پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال سے ڈاکٹر کو بلوایا جاتا ہے۔

 

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply