اومی کرون:اسرائیل کی غیر ملکیوں کے داخلے پر پابندی

اسرائیل نے ملک میں کورونا کی نئی قسم اومی کرون کا کیس سامنے آنے پرچودہ دن کے لیے غیر ملکیوں کی اپنے ملک میں آمد پر پابندی عائد کر دی ہے۔

اسرائیل کی وفاقی کابینہ کی جانب سے سرحدیں مکمل طور پر بند کرنے کی منظوری دی گئی ہے اور پابندی کا اطلاق ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب سے ہوچکا ہے۔

غیر ملکیوں کی آمد پر پابندی کے علاوہ بیرون ملک سے آنے والے ویکسینیٹڈ اسرائیلی شہریوں کو بھی تین دن کے لیے قرنطینہ میں رہنا ہوگا۔ جبکہ وہ اسرائیلی شہری جنہوں نے ویکسین نہیں لگوائی انہیں سات دن کے لیے قرنطینہ مکمل کرنا ہوگا۔

اسرائیل نے 50 افریقی ممالک کو ریڈ لسٹ میں شامل کیا ہے۔ان ممالک سے سفر کر کے اسرائیل آنے والے اسرائیلی شہریوں کو حکومت کی طرف سے متعین کردہ ہوٹلوں میں لازمی قرنطینہ کرنا ہوگا اور ٹیسٹس کروانے ہوں گے۔

دوسری جانب سعودی عرب نے مزید افریقی ممالک کیلئے پروازیں روک دی ہیں۔سعودی وزارت داخلہ نے ملاوی،زیمبیا،مڈغاسکر اور انگولا کے لیے پروازیں روکنے کا اعلان کیا ہے۔سعودی عرب نے سیشلز، ماریشس اور کوموروس جزائر کیلئے بھی پروازیں روک دی ہیں۔

Advertisements
julia rana solicitors

یاد رہے کہ کورونا کی نئی قسم سامنے آنے کے بعد امریکہ، برطانیہ، کینیڈا، سعودی عرب ، برازیل اور پاکستان سمیت کئی ممالک نے افریقی ممالک پر سفری پابندیاں عائد کر دی ہیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply