کترینہ کیف اور وکی کوشل کی شادی کی خبریں افوا ہ قرار

ممبئی: بالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف اور وکی کوشل کی شادی کی خبروں کو جھوٹا قرار دے دیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار وکی کوشل کے کزن نے ان کی شادی کی خبروں کو افوا قرار دیتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ کترینہ کیف اور وکی کوشل شادی نہیں کر رہے اور میڈیا پر چلنے والی خبریں جھوٹ پر مبنی ہیں۔

وکی کوشل کی کزن ڈاکٹر اپسانا ووہرا نے کہا کہ وکی کوشل اور کترینہ کیف کی شادی سے متعلق خبروں میں کوئی سچائی نہیں ہے اور وہ صرف افواہوں پر مبنی ہے اور ایسا کچھ ہونے نہیں جا رہا۔

انہوں نے کہا کہ اگر دونوں شادی کر رہے ہوتے تو وہ اس کا باقاعدہ اعلان کرتے اور وہ اپنی نئی زندگی کا آغاز کرنے سے پہلے اعلان کریں گے۔

وکی کوشل کی کزن نے شادی سے متعلق پھیلنے والی تمام خبروں کو بے بنیاد قرار دے دیا۔

Advertisements
julia rana solicitors london

واضح رہے کہ بھارتی میڈیا کے مطابق بالی وڈ اداکار وکی کوشل اور کترینہ کیف رواں ماہ کے آخر تک کورٹ میرج کر کے دسمبر کے آغاز میں روایتی رسومات کے تحت شادی کریں گے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply