چھوٹا بچہ مقدمہ درج کرانے عدالت پہنچ گیا

نئی دہلی: بھارت میں چھوٹا بچہ اپنی کلاس میں چوری کے خلاف مقدمہ درج کرانے تھانے پہنچ گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی ریاست آندھرا پردیش کے ضلع کرنول میں اس وقت حیران کن صورتحال پیدا ہو گئی جب ایک اسکول کی پرائمری کلاس کا بچہ اپنے دیگر کلاس فیلوز کے ہمراہ تھانے پہنچ گیا۔

پولیس کے استفسار پر بچے نے بتایا کہ کلاس میں اس کی پینسل چوری ہو گئی ہے اور وہ پنسل چوری کا مقدمہ درج کرانے تھانے آیا ہے۔

بچے کی باتیں سن کر پولیس اہلکار شش و پنچ میں پڑ گئے اور بچے کی معصومیت پر مسکرا دیے۔

Advertisements
julia rana solicitors

پولیس اہلکاروں نے مقدمہ درج کرانے آنے والے بچوں کی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر شیئر کر دی جو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔ ویڈیو میں دیکھا اور سنا جا سکتا ہے کہ پنسل چوری کا مقدمہ درج کرانے آنے والا بچہ پولیس سے مقدمے کی درخواست کر رہا ہے اور اس کے ہمراہ کلاس کے دیگر بچے بھی ہیں۔

 

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply