• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • سیاست میں آیا تو مجھے مافیاز کا سامنا کرنا پڑا، وزیر اعظم

سیاست میں آیا تو مجھے مافیاز کا سامنا کرنا پڑا، وزیر اعظم

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ میں جب سیاست میں آیا تو مجھے مافیاز کا سامنا کرنا پڑا۔

وزیراعظم عمران خان نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ میں نے دو دہائی تک دنیا بھر میں کھیلوں میں حصہ لیا اور میں نے بہت سی کامیابیاں سمیٹیں اور دھچکے بھی لگے لیکن مجھے اللہ نے سب سے بڑا تحفہ ایمان کی دولت سے نوازا۔ کامیابیاں اور عزت صرف اللہ کی ذات دیتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مذہب کے معاملے میں کسی کے ساتھ زبردستی نہیں کی جا سکتی اور جب آپ ناکام ہوتے ہیں تو اپنی ذات کا تجزیہ کرتے ہیں۔ انا کسی بھی شخص کو برباد کر دیتی ہے لیکن سچا ایمان آپ کو اپنی انا پر کنٹرول کرنا سکھاتا ہے۔

عمران خان نے کہا کہ قرآن انسان کو آزاد کر دیتا ہے اور انسان اپنی ناکامیوں سے سیکھتا ہے۔ میں جب سیاست میں آیا تو مجھے مافیاز کا سامنا ہوا اور گزشتہ 20 سالوں سے میری کردار کشی کی گئی۔

انہوں نے کہا کہ مجھے یقین تھا کوئی بھی شخص میری بے عزتی نہیں کرسکتا یہ لوگ کچھ بھی کر لیں۔ غیرت کا جذبہ انسان کی بہت اچھی خصوصیت ہے اور مال و دولت نہیں انسان کے اندر غیرت بہت ضروری ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

وزیر اعظم نے کہا کہ انا بدترین انسانی خصلت ہو سکتی ہے جبکہ میری تضیحک کے لیے اسکینڈلز اور فیک نیوز لائی گئیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply