ٹرمپ کی کیپیٹل ہل حملہ کیس میں عدالت میں پیشی

امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عدالت میں پیش ہو کر خود پر عائد الزامات یکسر مسترد کرتے ہوئے اپنے آپ کو بے قصور قرار دے دیا۔
تفصیلات کےمطابق گزشتہ دنوں سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر2020 کے صدارتی الیکشن پراثرانداز ہونے اور6 جنوری 2021 کے کیپیٹل ہل حملے کے الزامات پر فرد جرم عائد کی گئی تھی۔
نئی فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ پر کار سرکار میں مداخلت کی کوشش، امریکا کو دھوکا دینے کی سازش اور حقوق پامال کرنے کی سازش کے الزامات عائد کیے گئے ۔
تاہم جمعرات کو سابق صدر ٹرمپ واشنگٹن ڈی سی کی عدالت میں پیش ہوئے، ٹرمپ پر الزام ہے کہ انہوں نے 2020کے صدارتی الیکشن کے نتائج آنے کے بعد غیر قانونی طورپر عہدے پر براجمان رہنے کی کوشش کی تھی۔
یہ سابق صدر کی گزشتہ چار مہینوں میں تیسری پیشی تھی۔اس موقع پر سابق صدر ٹرمپ نے الزام لگایا کہ انہیں جو بائیڈن کی وجہ سے گرفتاری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ بائیڈن اوران کی فیملی کئی ممالک سے کروڑوں ڈالر رشوت لے رہی ہے۔
رپورٹس کے مطابق جج کی جانب سے کیس کی اگلی سماعت 28 اگست کو مقر کی گئی ہے، مقدمےکی سماعت پہلے صدارتی مباحثے کے5 روز بعد ہوگی۔
اگر سابق صدر ٹرمپ پر الزامات ثابت ہوئے تو انہیں مجموعی طورپر55 برس قید ہوسکتی ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply