• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • کیا آپ اینڈرائیڈ فونز میں چھپے ‘خفیہ ڈویلپر موڈ’ کے بارے جانتے ہیں؟

کیا آپ اینڈرائیڈ فونز میں چھپے ‘خفیہ ڈویلپر موڈ’ کے بارے جانتے ہیں؟

اینڈرائیڈ آپریٹنگ سسٹم پر کام کرنے والے اسمارٹ فونز کا سب سے زیادہ استعمال کیا جاتا ہے۔چھپے ‘خفیہ ڈویلپر موڈ’ کون سے ہیں؟جانیئے۔

گوگل کے آپریٹنگ سسٹم میں ایسے متعدد فیچرز اور ٹرکس موجود ہیں جن کا علم اکثر افراد کو نہیں ہوتا۔ایک ڈویلپر موڈ کا آپشن ہے جو عام صارفین کے لیے متعدد کارآمد آپشنز تک رسائی آسان بنا دیتا ہے۔ ڈویلپر موڈ سے بلیوٹوتھ ہیڈ فونز کا ساؤنڈ بہتر ہو جاتا ہے، اسکرین ریفریش ریٹ کو زیادہ بہتر کیا جا سکتا ہے اور بھی ایسا بہت کچھ کرنا ممکن ہے۔

ڈویلپر موڈ کیسے ان ایبل کریں؟اس مقصد کے لیے فون کی سیٹنگز میں اباؤٹ فون (about phone) میں جاکر وہاں فون بلڈ نمبر (build number) پر 7 بار کلک کریں جس کے بعد لکھا آئے گا کہ آپ ڈویلپر بن گئے ہیں۔ایسا ہونے کے بعد سیٹنگز میں نیچے ڈویلپر موڈ کو دیکھا جا سکتا ہے، کچھ کمپنیوں کے فونز میں یہ آپشن سسٹم کے اندر دیا جاتا ہے۔یہ ڈویلپر موڈ اس وقت تک ان ایبل رہتا ہے جب تک آپ اسے ڈس ایبل نہ کر دیں، جو ڈویلپر آپشنز کے ذریعے ممکن ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors

ڈویلپر موڈ میں صارفین کو میموری پرفارمنس، ایوریج میموری یوز، دستیاب میموری اور ایپس کی جانب سے میموری کے استعمال کی تفصیلات حاصل ہو سکتی ہیں۔اسی طرح Stay awake آپشن سے فون کے سلیپ موڈ کو ختم کیا جا سکتا ہے۔بلیو ٹوتھ ہونسٹ کنٹرولر انٹرفیس کو ان ایبل کرکے ساؤنڈ کا معیار بہتر کیا جا سکتا ہے۔ایک اور اچھا آپشن فورس ڈارک موڈ کا ہے جس سے تمام ایپس ڈارک موڈ پر کام کرنے لگتی ہیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply