• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • عراق؛اپنی گھوڑی کی موت پر روتی بچی کو دبئی کے حکمران کا تحفہ

عراق؛اپنی گھوڑی کی موت پر روتی بچی کو دبئی کے حکمران کا تحفہ

متحدہ عرب امارات کے نائب صدر، وزیراعظم اور دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم نے پیرکو عراق کی گھڑ سوار بچی کو گھوڑوں کا نادر تحفہ دیا ہے۔

عرب نیوز کے مطابق عراق کی آٹھ سالہ بچی لانیا فاخر کی اپنی پالتو گھوڑی کی اچانک موت پر اس سے لپٹ کر رونے کی ویڈیو سنیچر کو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی

Advertisements
julia rana solicitors

عراقی بچی لانیا کو ان کے والد نے ایک خوبصورت گھوڑی اس وقت تحفے میں دی تھی جب وہ پانچ برس کی تھیں۔ لانیا اپنی گھوڑی ’جسنو‘ سے بے انتہا پیار کرتی تھی۔
لانیا اپنی ویڈیو میں روتے ہوئے کہہ رہی تھیں کہ ان کی پالتو گھوڑی حال ہی میں بیمار ہوئی حالانکہ اس کی مکمل دیکھ بھال اور بچانے کی پوری کوشش کی گئی لیکن وہ جانبر نہ ہو سکی۔
ویڈیو میں لانیا آہ و بکا کرتے ہوئے ’جسنو‘ کو اپنی سب سے قریبی دوست قرار دے رہی تھیں اور روتے ہوئے کہہ رہی تھیں کہ میں تجھے کبھی نہیں بھول سکتی۔
متحدہ عرب امارات کی سرکاری نیوز ایجنسی کی رپورٹ میں واضح کیا گیا ہے کہ دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم نے گھڑ سواری کی تربیت کے مرکز کی تعمیر کا حکم بھی دیا ہے تاکہ عراقی بچی لانیا فاخر کو تربیت دینے اور اس کی صلاحیتوں کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ دوسرے بچوں کو گھڑ سواری کی تربیت بھی دی جا سکے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply