بولی وڈ اداکار رتیش دیشمُکھ نے پاکستان دشمنی میں اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ کی ہے جس کی وجہ سے ان کا مذاق بن گیا۔
تفصیلات کے مطابق اپنی سوشل میڈیا پوسٹ میں انہوں نے لکھا کہ حالیہ صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے فلم ‘ٹوٹل دھمال’ کی ٹیم نے فلم کو پاکستان میں ریلیز نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
رتیش کی اس پوسٹ پر متعدد کمنٹس دیکھے گئے جس میں پاکستانی شائقین یہ کہتے دکھائی دیئے کہ آپ کے اس عمل سے ہمیں کوئی فرق نہیں پڑتا۔
کچھ صارفین نے پاکستان میں فلم ریلیز نہ کرنے کو ایک احسان قرار دیتے ہوئے ان کا بھرپور مذاق بنایا۔
Open for Another Surprise. #gayHind pic.twitter.com/cr5bfenTxb
— Daniyal Barry. ?? (@daniyalbarry) February 18, 2019
تاہم ایک کمنٹ نے محفل لوٹ لی، سوشل میڈیا صارف امرتیا کمار داس نے لکھا کہ میں نہیں سمجھتا کہ وہاں کے لوگ ‘ٹوٹل دھمال’ کی پرواہ کررہے ہیں یہاں تک کہ بھارت میں بھی کئی لوگ ایسے ہیں جنہیں اس بات سے کوئی غرض نہیں۔
سوشل میڈیا صارف نے مزید لکھا کہ بھارتی ہونے کے ناطے ہمیں اس فلم کو پاکستان میں بھی ریلیز کرنے کے لئے پیٹیشن دائر کرنی چاہیئے، کیونکہ وہ بھی اس طرح کی اذیت کے مستحق ہیں’۔

سوشل میڈیا صارف کے اس طنزیہ کمنٹ پر اب تک بے شمار لائکس آچکے ہیں۔
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں