• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • کم عمر ڈرائیوروں کا کریمنل ریکارڈ نہ بنایا جائے:عدالت

کم عمر ڈرائیوروں کا کریمنل ریکارڈ نہ بنایا جائے:عدالت

لاہور ہائی کورٹ نے کم عمر ڈراٸیورز کو حوالات میں بند کرنے سے روکتے ہوئے متعلقہ ایس ایچ اوز کو ضمانت پر ڈراٸیورز کو رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

جسٹس علی ضیاء باجوہ نے رانا سکندر ایڈووکیٹ کی درخواست پر سماعت کی۔ عدالت نے کم عمر ڈرائیورز کا کریمنل ریکارڈ بنانے سے روک دیا۔

عدالت نے حکم دیا کہ متعلقہ ایس ایچ اوز کو کم عمر ڈراٸیورز کو ضمانت پر رہا کیا جائے۔

درخواست گزار نے دلاٸل دیے کہ قانون کے تحت کم سن بچوں کو حوالات میں نہیں رکھا جا سکتا، تھانہ میں رکھنے سے بچوں پر منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں، پولیس کم عمر بچوں کا نام کریمنل ریکارڈ میں شامل کر رہی ہے۔

درخواست گزار کے مطابق سی ٹی او نے کم عمر ڈرائیورز کا نام کریمنل ریکارڈ میں شامل نہ کرنے کی یقین دہانی کروائی لیکن اس کے باوجود بچوں کے نام سی آر او میں شامل کیے جا رہے ہیں۔

Advertisements
julia rana solicitors

درخواست گزار نے استدعا کی کہ کم عمر ڈرائیورز کے نام کو کریمنل ریکارڈ میں شامل نہ کیا جائے، پولیس کو بچوں کو حوالات میں بند رکھنے سے روکنے کا حکم دیا جائے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply