اداکار کمل ہاسن کا بھارتی حکومت سے بڑا مطالبہ

بھارت کے لیجنڈری اداکار کمل ہاسن کے بیان پر پورے بھارتی میں ہنگامہ برپا ہوگیا، انہوں نے بھارتی حکومت کو آئینہ دکھاتے ہوئے مقبوضہ کشمیر میں ریفرنڈم کا مطالبہ کیا تھا۔

غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ دنوں مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے پلواما حملے کے حوالے سے صحافیوں نے جب کمل ہاسن سے سوال کیا تو انہوں نے انہوں نے اپنی ہی حکومت کو آئینہ دکھاتے ہوئے کہا کہ آخر مقبوضہ کشمیر میں ریفرنڈم کیوں نہیں کرایا جاتا، بھارت کو کس بات کا خوف ہے؟

اپنی گفتگو کے دوران انہوں نے آزادی کی جنگ لڑتے کشمیریوں کو ‘آزادی کے مجاہد’ جبکہ پاکستانی کشمیر کو ‘آزاد کشمیر’ کہہ کر اپنے ہی ملک کے باسیوں کو کچھ کہنے کے قابل نہ چھوڑا۔

اس کے علاوہ انہوں نے کشمیریوں کا اعتماد نہ جیت پانے پر بھی بھارت کو ہی ذمہ دار قرار دیا۔ ساتھ ہی انہوں نے پاکستان مخالف جذبات ابھارنے پر بھارتی حکومت اور اپوزیشن کو بھی آڑے ہاتھوں لیا۔

فلموں کو خیرباد کہہ کر بھارتی سیاست میں قدم رکھنے والے اداکار کا مزید کہنا ہے کہ اگر بھارتی حکومت اور اپوزیشن تمیز کا مظاہرہ کرے تو لائن آف کنٹرول پر صورتحال قابو میں رہ سکتی ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

واضح رہے کمل ہاسن کو اپنی ہی حکومت اور اپوزیشن کو آئینہ دکھانے پر سخت تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ کمل کو نہ صرف مختلف سیاستدانوں بلکہ سوشل میڈیا پر بھی آڑے ہاتھوں لیا جارہا ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply