پہلی بیوی کا شوہر کی دوسر ی بیوی پر بے رحمانہ تشدد

اتر پردیش کے مظفر نگر میں شوہر کی پہلی بیوی نےدوسری بیوی کو بے رحمی سے پیٹ ڈالا۔

رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ ٖ بھارتی ریاست اتر پردیش میں ڈاکٹر قاسم علی کے کلینک میں پیش آیا جس نے دونوں خواتین سے شادی کی تھی۔قاسم علی کی پہلی بیوی عائشہ خواتین کے ایک گروپ کے ساتھ کلینک پہنچی اور دوسری بیوی فرح انجم کو تشدد کا نشانہ بناڈالا۔ اس تشدد کو کلینک میں نصب سی سی ٹی وی کیمرے نے محفوظ کرلیا۔

سی سی ٹی وی فوٹیج میں خواتین کے ایک گروپ کو فرح انجم نامی خاتون کو لاٹھیوں سے بے رحمی کے ساتھ پیٹتے ہوئے دکھایا گیا۔مقامی افراد یہ ہنگامہ آرائی دیکھ کر مدد کیلئے پہنچے اور فرح نامی خاتون کو قریبی ہسپتال پہنچایا ۔

Advertisements
julia rana solicitors london

بعد ازاں فرح انجم سی سی ٹی وی کلپ لے کر مقامی تھانے پہنچیں اور اپنے شوہر قاسم علی، ان کی پہلی بیوی عائشہ اور ان کی دوستوں فرزانہ، گلشن، نعمانہ، صائمہ، سمرن اور نویسا کے خلاف شکایت درج کروائی۔افسر ونئے کمار گوتم نے بتایا کہ ابھی تک کوئی گرفتاری نہیں کی گئی تاہم پولیس نے شکایت درج کرلی ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply