حکومت نے توشہ خانہ کا 2002 سے 2023 کا ریکارڈ پبلک کر دیا

وفاقی حکومت نے توشہ خانہ کا 2002 سے 2023 کا ریکارڈ پبلک کر دیا۔

وفاقی حکومت نے کابینہ ڈویژن کی ویب سائٹ پر توشہ خانہ کا ریکارڈ اپ لوڈ کیا ہے۔ توشہ خانہ کا 2002 سے 2023 کا 466 صفحات کاریکارڈاپ لوڈکیا گیا ہے۔

توشہ خانہ سے تحائف وصول کرنے والوں میں سابق صدور، سابق وزرائے اعظم، وزرا اور سرکاری افسران کے نام شامل ہیں۔

سابق صدر پرویزمشرف، سابق وزرائے اعظم شوکت عزیز، یوسف رضا گیلانی، راجہ پرویز اشرف، نواز شریف اور عمران خان کا توشہ خانہ ریکارڈ بھی اپ لوڈ کیا گیا ہے۔

توشہ خان کا 2002سے 2023کا 466صفحات پرمشتمل ریکارڈ اپ لوڈ کیاگیا۔

نوازشریف نے 2008میں توشہ خانے سے مرسڈیز بینرگاڑی لی۔2008میں مرسڈیز گاڑی کی قیمت 42لاکھ 55ہزار تھی ۔نوازشریف نے 2008میں 6لاکھ 36ہزار روپے دے کر مرسڈیز گاڑی لی ۔

شہبازشریف کو تحائف میں درجنوں چیزیں ملیں جو انہوں نے مفت میں رکھ لیں۔شہبازشریف نے گائے کا ماڈل،صراحی،وال،ہنگنگ ،باؤل،خنجرمفت میں رکھ لئے۔گائے ماڈل 8ہزار،صراحی25ہزار،وال ہنگنگ17ہزار،خنجر50ہزار مالیت کا تھا۔شہبازشریف نے 12ہزار روپے کا چاکلیٹ ،ایک ہزار کا شہد،3ہزارکی ہربل ٹی اور 6ہزارکا جیم،10ہزار کا جار مفت میں رکھا ۔شہبازشریف نے 4لاکھ مالیت کا طلائی گلدان توشہ خانہ سے لیا۔طلائی گلدان کیلئے1لاکھ 85ہزار روپے ادائیگی کی۔شہبازشریف نے 2013میں بطور وزیراعلیٰ 35ہزار کا ڈیکوریشن پیس 5ہزار میں لیا۔شہبازشریف نے 20ہزار کا سرامک باؤل ،12ہزار کی پینٹنگ فری میں لی۔شہبازشریف نے 22ہزار کا گلدان اور نج ٹرین ٹرین ماڈل ،سوینئر فری میں رکھ لیا۔

2018میں شاہد خاقان عباسی کو 2کروڑ50لاکھ مالیت کی گھڑی تحفے میں ملی۔شاہد خاقان کے بیٹے نادرعباسی کو 1کروڑ70لاکھ کی گھڑی تحفے میں ملی۔

Advertisements
julia rana solicitors london

2018میں وزیراعظم کے سیکرٹری فوادحسن فواد کو 19لاکھ مالیت کی گھڑی ملی۔گھڑی کی قیمت 3لاکھ74ہزار روپے توشہ خانہ میں جمع کرائی۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply