• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • میری زندگی سے اداکاری کا دور ختم ہو گیا ہے، ہیما مالنی

میری زندگی سے اداکاری کا دور ختم ہو گیا ہے، ہیما مالنی

اسلام آباد(شوبز رپورٹر)بالی ووڈ کی سابق اداکارہ و سیاست دان ہیما مالنی نے کہا ہے کہ اداکاری ان کی زندگی کا حصہ نہیں رہی اور زندگی کا وہ دور ختم ہو گیا ہے۔ان کی ساری توجہ ایک ڈانس شو پر ہے جس میں وہ رقص نہیں کریں گی بلکہ پروڈیوسر ہیں لیکن اس کا یہ مطلب نہیں ہے کہ انہوں نے رقص کرنا چھوڑ دیا ہے۔ہیما مالنی نے کہا ہے کہ ان کی زندگی کا اداکاری کا دور ختم ہو گیا ہے اگر انہیں فلم باغبان ‘‘یا اس جیسے کچھ منفرد اور دلچسپ کردار کی پیشکش کی گئی تو وہ ضرور کریں گی۔ انہوں نے کہا کہ وہ ملک کی خدمت کے ساتھ ساتھ ڈانس کے شعبے کو بھی جاری رکھنا چاہتی ہیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply