دفتر واپس کیوں بلایا؟ ایپل ملازمین کے نخرے

عالمی وبا شروع ہوئی تو دنیا بھر کی کئی کمپنیوں نے ملازمین کی حفاظت کے لیے انہیں ورک فارم ہوم دے دیا۔ تاکہ وہ گھر پر رہ کر محفوظ رہ سکیں۔

دیگراداروں کی طرح ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے بھی ورک فرام ہوم کی پالیسی اپنائی تھی۔ لیکن اب ٹیک کمپنی زندگی اورکام کو معمول پرلانے کی کوشش کر رہی ہے۔ جس پر انہیں ملازمین کی جانب سے مزاحمت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

ٹیک کمپنی ملازمین کو رواں برس ستمبر سے واپس دفتر بلانے کی کوشش کر رہی ہے، جس کے لیے کمپنی نے ملازمین کو ہفتے میں صرف 3 دن دفتر آنے کا کہا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ایک سال سے گھر بیٹھے80 افراد نے کمپنی کو ایک خط جمع کرایا ہے جس میں ملازمین کو مزید نرمی دینے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

ایپل کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ گھروں سے بہت اچھے طریقے سے کام ہوا اوراس سے عملے کو کام اور زندگی کے درمیان بہتر توازن رکھنے کا موقع بھی ملا ہے، جبکہ وبا کے پھیلاؤ کے خطرے کو بھی کم کیا ہے۔

ملازمین کا کہنا ہے کہ ہم روزانہ دفتر آنے کے بجائے جس طرح ابھی کام کر رہے ہیں اسی کو جاری رکھنا چاہتے ہیں۔

Advertisements
julia rana solicitors london

ایپل کی طرح گوگل، فیس بک اور مائیکروسافٹ نے بھی اپنے عملے کو ورک فرام ہوم کی سہولت دے رکھی ہے، جبکہ ٹوئٹر نے اپنے عملے کو غیر معینہ مدت تک گھروں سے کام کرنے کا کہا ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply