مودی کو قتل کرنے کا منصوبہ ناکام

کوئمباتور: بھارتی پولیس نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو قتل کرنے کی سازش ناکام بنا دی۔

بھارتی جریدے ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق بھارتی پولیس نے مودی پر حملہ کرنے والے مبینہ دہشتگرد محمد رفیق کو تامل ناڈو سے گرفتار کیا۔

ملزم نے 1998 میں سابق ڈپٹی وزیراعظم ایل کے ایڈوانی کے دورے کے موقع پر دھماکہ کرنے کا اعتراف بھی کیا ہے۔ محمد رفیق کو ایک ٹیلی فونک گفتگو کی بنیاد پر گرفتار کیا گیا۔

پولیس نے اپنے سرکاری بیان میں کہا ہے کہ محمد رفیق ایک ٹرک کنٹریکٹر سے ٹیلی فونک گفتگو کررہا تھا، اس نے اچانک کہا کہ وہ مودی کو قتل کرنے کی تیاری کررہا ہے۔ جس طرح ہم نے دھماکے سے ایل کے ایڈوانی کو ان سے مارنے کی کوشش کی تھی۔

Advertisements
julia rana solicitors

تاہم پولیس نے انڈین پینل کورٹ کے سیکشن ا53 اے اور آئی کے تھٹ مقدمہ درج جرکے ملزم کو حراست میں لے لیا ہے اور تفتیش شروع کر دی ہے

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply