• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • رسول بخش پلیجو طویل علالت کے بعد خالقِ حقیقی سے جاملے

رسول بخش پلیجو طویل علالت کے بعد خالقِ حقیقی سے جاملے

پاکستان کے صوبہ سندھ میں مزاحمتی سیاست کا ایک بڑا نام سیاستدان رسول بخش پلیجو طویل علالت کے بعد جمعرات کی صبح کراچی کے ایک نجی ہسپتال میں وفات پا گئے ہیں۔ان کی عمر 89 برس تھی۔ رسول بخش پلیجو کی جماعت کے ترجمان کے مطابق ان کی تدفین جمعے کی صبح ضلع ٹھٹہ کے علاقہ جنگ شاہی میں کی جائے گی۔

رسول بخش پلیجو کی سیاست میں مزاحمتی رنگ واضح تھا۔رسول بخش پلیجو نے پوری زندگی سندھ کے حوالے سے سیاست کی لیکن ان کی زندگی میں ایک دور ایسا بھی آیا جب وہ عوامی نیشنل پارٹی کے جنرل سیکریٹری مقرر ہوئے تھے۔ کچھ عرصہ بعد اختلافات کے بعد انھوں نے اے این پی سے کنارہ کشی اختیار کر لی تھی۔ انھوں نے کئی درجن کتابیں اور کتابچے تحریر کیے۔

Advertisements
julia rana solicitors

رسول بخش پلیجو نے اپنے پسماندگان میں پانچ بیٹوں اور بیٹیوں کے علاوہ کارکنوں کی بڑی تعداد کو سوگوار چھوڑا ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply