• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • انڈیا؛کسان خواتین کی راہول گاندھی کے گھر دعوت میں شرکت

انڈیا؛کسان خواتین کی راہول گاندھی کے گھر دعوت میں شرکت

کانگرس کے رہنما راہول گاندھی اور انکی فیملی نے کسان خواتین کو اپنے گھر مدعو کیا تو اس موقع پر کیا ہوا ؟
رپورٹ کے مطابق سیاستدان اور عوام کا رشتہ خاص ہوتا ہے تاہم یہ محبت یک طرفہ نہیں ہوتی ۔ سیاستدان چاہے اپوزیشن میں ہو تو چاہے اقتدار میں اسے یہ اعتماد کا رشتہ بنائے رکھنا ہوتا ہے۔ دنیا چاہے اسے ڈرامہ کہے لیکن راہول گاندھی نے ثابت کیا ہے سیاست اس کے خون میں ہے اور بھارتی تاریخ کی کمزور ترین اپوزیشن ہونے کے باوجود کانگرس کا رشتہ عوام سے نہیں ٹوٹا۔

Advertisements
julia rana solicitors

بھارت کے علاقے سونی پت سے راہول گاندھی نے کچھ کسان خواتین کوا پنے گھر مدعو کیا جس کی ویڈیو انہوں نے سماجی رابطے کی سائٹ پر شئیر کی جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی۔ ویڈیو کے کیپشن میں راہول گاندھی نے لکھا ہے کہ ’’ماں، پریانکا اور میرے لیے کچھ خاص مہمانوں کے ساتھ یاد رکھنے والا دن!سونی پت کی کسان بہنوں کے دہلی کے درشن، گھر میں ان کے ساتھ کھانا، اور بہت سی مزیدار باتیں۔ایک ساتھ انمول تحائف ملے – دیسی گھی، میٹھی لسّی، گھر کے بنے اچار اور ڈھیروں پیار۔‘

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply