• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • ایمرجنگ ایشیاء کپ فائنل: بھارت اے کا شاہینوں کیخلاف فیلڈنگ کا فیصلہ

ایمرجنگ ایشیاء کپ فائنل: بھارت اے کا شاہینوں کیخلاف فیلڈنگ کا فیصلہ

ایمرجنگ ایشیا کپ کے فائنل میں بھارت اے نے پاکستان شاہینز کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

ایمرجنگ ایشیا کپ کا فائنل سری لنکا کے شہر کولمبو میں کھیلا جارہا ہے جہاں بھارتی کپتان یش دُھل نے ٹاس جیتا اور پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی۔

پاکستانی اسکواڈ:

فائنل میں پاکستان کی جانب سے ٹیم میں کپتان محمد حارث سمیت صائم ایوب، صاحبزادہ فرحان، عمیر بن یوسف، طیب طاہر، قاسم اکرم ، مبصر خان، محمد وسیم جونیئر، مہران ممتاز ، ارشد اقبال اور صفیان مقیم شامل ہیں۔

اس سے قبل پاکستان شاہینز نے ایمرجنگ ایشیا کپ کے سیمی فائنل میں سری لنکا اے کو شکست دی تھی۔

Advertisements
julia rana solicitors london

کولمبو میں کھیلے گئے سیمی فائنل میں پاکستان شاہینز نے سری لنکا اے کو 60 رنز سے شکست دی، 323 رنزکے ہدف کے تعاقب میں سری لنکن اے ٹیم 46ویں اوور میں 262 رنز پر آؤٹ ہوئی تھی۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply