گلوکارہ صنم ماروی کی تیسرے شوہر سے بھی علیحدگی

گلوکارہ صنم ماروی نے تیسرے شوہر سے بھی علیحدگی اختیار کرلی۔
گلوکارہ صنم ماروی نے تیسرے شوہر حبیب قریشی سے خفیہ نکاح کیا تھا۔ لاہور کی مقامی عدالت نے خلع کی ڈگری 7 جولائی کو جاری کی۔انہوں نے علیحدگی کے معاملے پر مؤقف دینے سے انکار کردیا اور کہاکہ میں ایک شادی کروں یا چار، یہ میری مرضی ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

اس سے قبل صنم ماروی نے دوسرے شوہر حامد علی بہلوال سے تشدد کا الزام لگا کر خلع لی تھی، دوسرے شوہرسے صنم ماروی کے 3 بچے ہیں۔ ان کی پہلی شادی آفتاب احمد سے ہوئی تھی جن کا 2009 میں کراچی میں قتل ہو گیا تھا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply