• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • الیکشن2024: لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں فوج کی تعیناتی

الیکشن2024: لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں فوج کی تعیناتی

8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات کو پرامن بنانے کے لیے لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں پاک فوج کے دستوں کی تعیناتی کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔

محکمہ داخلہ پنجاب نے الیکشن کے روز سیکیورٹی کو فول پروف بنانے کے لیے لاہور، قصور اور شیخوپورہ میں فوجی دستوں کو تعینات کردیا ہے جبکہ منڈی بہاؤ الدین اور چکوال میں کل تک فوج تعینات کر دی جائے گی۔

محکمہ داخلہ پنجاب کا کہنا ہے کہ جہلم، سرگودھا، جھنگ، فیصل آباد، ملتان اور دیگر اضلاع میں بھی کل تک فوج کو تعینات کر دیا جائے گا، تمام اضلاع کے حکام اس سلسلے میں پاک فوج سے رابطے میں ہیں۔

صوبائی محکمہ داخلہ کا کہنا ہے کہ الیکشن کے دوران امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنا اولین ترجیح ہے جس کے لیے الیکشن سے جڑے تمام انتظامات کا باریک بینی سے جائزہ لیا جا رہا ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

خیال رہے کہ نگران وفاقی کابینہ نے عام انتخابات کے لیے ملک بھر میں پاک فوج کی تعیناتی کی منظوری دی ہے، الیکشن والے روز امن و امان کی صورتحال کو یقینی بنانے کے لیے سیکیورٹی کو تین حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے، پہلی لیئر پولیس کی ہوگی، دوسری لیئر رینجرز جبکہ تیسری لیئر میں پاک فوج ہوگی۔

 

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply