• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • روس نے ملک میں برطانوی سفارتکاروں کی نقل و حرکت پر پابندی لگا دی

روس نے ملک میں برطانوی سفارتکاروں کی نقل و حرکت پر پابندی لگا دی

روس نے برطانوی سفارت کاروں کی نقل و حرکت پر پابندی عائد کردی ۔ سفارتی عملے کی نقل و حرکت بھی محدود کردی گئی۔
تفصیلات کےمطابق روسی وزارت خارجہ کے مطابق برطانوی سفارت کاروں کو 120 کلومیٹر سے زیادہ فاصلے پر جانے کی اجازت لینا ہوگی جبکہ انہیں اپنے سفر سے متعلق 5 روز پہلے مطلع کرنا ہوگا۔

پابندی کے تحت برطانوی سفارت کاروں کو سفری اجازت کیلئے سفر کا سبب، دورے کی نوعیت، ملاقاتیوں کے رابطہ نمبر، ساتھ جانے والے افراد کی تفصیلات، سفر کے دوران استعمال کی جانی والی گاڑیوں کی تفصیلات ر وزٹ اور رہائش کے مقامات سمیت سفر کا روٹ بھی بتانا ہوگا۔

روسی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ برطانوی سفارت کاروں کی نقل و حرکت کو محدود کرنے کا فیصلہ برطانیہ کے مخاصمانہ اقدامات کی وجہ سے کیا گیا ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

اس کے علاوہ روسی محکمہ خارجہ کے جانب سے یوکرین کے دہشتگرد اقدامات کی حمایت کرنے پر برطانوی ناظم الامور کو طلب کر کے احتجاج بھی ریکارڈ کروایا گیا ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply