• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • مہنگائی ہوتی ہے تو واہ ویلا مچایا جاتا ہے، قیمتیں کمی ہوتی ہیں تو کوئی ذکر نہیں کیا جاتا، عمران خان

مہنگائی ہوتی ہے تو واہ ویلا مچایا جاتا ہے، قیمتیں کمی ہوتی ہیں تو کوئی ذکر نہیں کیا جاتا، عمران خان

وزیراعظم پاکستان عمران خان کا کہنا ہے کہ مہنگائی ہوئی تو ملک میں طوفان برپا ہوا لیکن جب قیمتیں کم ہوئیں تو کوئی تذکرہ نہیں۔

پنجاب میں اشیائے خورد و نوش کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے حوالے سے وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ایک اجلاس میں اہم فیصلے کیے گئے۔

وزیراعلیٰ ہاؤس کے ذرائع نے بتایا کہ پنجاب حکومت صوبے بھر میں چینی کی طرز پر مرغی اور گھی کی قیمتیں بھی مقرر کرے گی تاکہ بڑھتی ہوئی مہنگائی پر قابو پانے میں مدد مل سکے۔

اجلاس میں وزیراعظم نے پنجاب حکومت کی میڈیا ٹیم کویہ ہدف دیا ہے کہ وہ حکومت کےعوام پسند اقدامات کو اجاگر کرنے میں بڑھ چڑھ کر کوششیں صرف کریں۔ وزیراعظم نے کہا کہ مہنگائی بڑھی تو طوفان برپا ہوا لیکن قیمتیں کم ہوئیں تو کوئی تذکرہ نہیں؟ مہنگائی پر کنٹرول کے لیے حکومت پنجاب کے اقدامات کو اجاگر کیا جائے۔

Advertisements
julia rana solicitors

وزیراعظم عمران خان نے معاون خصوصی پنجاب حکومت ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان کو ہدایت دی کہ قیمتیں کم ہونے کا معاملہ اجاگر کیا جائے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply