• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • سلامتی کونسل کی کراچی اور لوئراورکزئی حملوں کی شدید مذمت

سلامتی کونسل کی کراچی اور لوئراورکزئی حملوں کی شدید مذمت

نیویارک: اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے کراچی میں چینی قونصلیٹ اور لوئر اورکزئی میں دہشت گرد حملوں کی مذمت کی ہے۔ایک بیان میں رکن ممالک نے کہا کہ ہر قسم کی دہشت گردی عالمی امن و سلامتی کے لیے خطرہ ہے، ذمے داروں، سہولت کاروں اور مالی مدد کرنے والوں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔سلامتی کونسل نے کراچی میں چینی قونصلیٹ پر دہشتگردوں کے حملے میں سیکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی پر اہلکاروں کے کردار کو سراہا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply