ہنڈی حوالہ کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم

اسلام آباد: وزیراعظم پاکستان عمران خان نے ایف آئی اے کو ہنڈی حوالہ کے خلاف ملک  گیر کریک ڈاؤن کا حکم دیدیا۔ ایف آئی اے 24 نومبر کو رپورٹ وزیراعظم کو پیش کرے گی۔مراسلے کے مطابق ایف آئی اے کے تمام زونز ایک روز میں پانچ کریک ڈاؤن کرنے کے پابند ہوں گے، جبکہ جامع رپورٹ 24 نومبر کو وزیراعظم کو پیش کی جائے گی ۔ مراسلے میں کہا گیا کہ کریک ڈاؤن کے دوران موبائل فونز اور کمپیوٹرز بھی قبضے میں لے لیے جائیں اور جامع تفتیش بھی کی جائے۔چھاپہ مار ٹیموں کو ملازمین کے بجائے مالکان کے خلاف خصوصی کارروائی کی ہدایت کی گئی ہے، جبکہ تمام ڈیٹا کو فرانزک آڈٹ بھی کروانے کا حکم دیا گیا ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply