• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • پہلی بار استعمال شدہ پلاسٹک سے تیار کردہ سڑک،کیا یہ پاکستان میں ہے؟

پہلی بار استعمال شدہ پلاسٹک سے تیار کردہ سڑک،کیا یہ پاکستان میں ہے؟

پاکستان میں موجود پیٹرول اور آئل کی نجی کمپنی کی جانب سے اپنی مصنوعات کے لیے استعمال ہونے والی پلاسٹک کی بوتلوں کو ری سائیکل کر کے پاکستان کی پہلی سڑک تیار کی گئی ہے۔

پیٹرول، آئل کی نجی کمپنی شیل نے بی آر آر انٹرپرائزز نامی اسٹارٹ اپ اور ڈسٹرکٹ میونسپل کارپوریشن (ساؤتھ) کے تعاون سے ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی کے، کلفٹن کے علاقے میں ایک سڑک تعمیر کی ہے، یہ سڑک استعمال شدہ پلاسٹک کی بوتلوں کو ری سائیکل کر کے بنائی گئی ہے۔

کراچی میں تیار کی جانے والی یہ سڑک خلیق الزمان کلفٹن پر واقع ہے جس پر آس پاس کمپنیز میں کام کرنے والے ملازمین پارکنگ کے لیے باآسانی استعمال کر سکتے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اس سڑک کی لمبائی 730فٹ ہے جبکہ اس کی چوڑائی 60فٹ ہے، اس سڑک کو 2.5 ٹن سے زائد شیل لیوبریکینٹ کی استعمال شدہ پلاسٹک کی بوتلوں کو ری سائیکل کر کے تعمیر کیا گیا ہے۔

تحقیق کے مطابق ایک سادہ پلاسٹک بیگ کو گلنے میں 500سال لگ سکتے ہیں جبکہ پلاسٹک کی بوتل کو گلنے کے لیے300سال کا عرصہ درکار ہوتا ہے۔

اس لیے پلاسٹک سے تیار کردہ سڑکوں کی تعمیر سے ناصرف عام سڑکوں کے مقابلے میں تقریباً تین گنا زیادہ لچکدار، پائیدار اور طویل عرصے تک استعمال کے قابل رہنے والی سڑکیں میسر آئیں گی بلکہ یہ ٹیکنالوجی پلاسٹک کے فضلے کو کم کرنے اور ماحول دوست طریقوں کو فروغ دینے میں بھی مدد بھی فراہم کرے گی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق عام سڑکوں کی تعمیر کے لیے استعمال ہونے والا مواد بہت مہنگا ہوتا ہے جبکہ استعمال شدہ پلاسٹک سے تیار کی جانے والی سڑک پر لاگت کئی گنا کم آتی ہے۔

اس سڑک کے افتتاح پر شیل پاکستان کے چیف ایگزیکٹو اور منیجنگ ڈائریکٹر، وقار صدیقی کا کہنا تھا کہ یہ پہلا موقع ہے جب ہم نے اپنی لیوبریکینٹس کی بوتلوں کو سٹرک کی تعمیر کے لیے استعمال کیا ہے اور اس کا نتیجہ دیکھ کر مجھے حیرت آمیز خوشی ہوئی ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors

وقار صدیقی نے مزید کہا کہ یہ جدید طریقہ ہے، یہ ٹیکنالوجی پلاسٹک کے فضلے کو کم کرنے میں مدد دے گی۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply