• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • جرمنی،میونخ میں چاقو بردار کے حملے میں متعدد افراد زخمی

جرمنی،میونخ میں چاقو بردار کے حملے میں متعدد افراد زخمی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)جرمنی کے شہر میونخ میں پولیس حکام کے مطابق ایک شخص نے چاقو کے وار کر کے متعدد افراد کو زخمی کر دیا ہے۔پولیس جائے وقوعہ سے فرار ہونے والے حملہ آور کی تلاش کر رہی ہے۔پولیس نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اس حملے کا مقصد معلوم نہیں ہے۔علاقے کے مکینوں کو کہا جا رہا ہے کہ وہ اپنے گھروں کے اندر رہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ کسی بھی متاثرہ شخص کی زندگی کو خطرناک چوٹیں نہیں آئیں۔ متاثرین نے بتایا ہے کہ مشتبہ حملہ آور چالیس سال یا اس کے قریب کی عمر کا لگتا  تھا اور وہ سیاہ موٹر سائیکل پر جائے وقوعہ سے فرار ہوا۔پولیس حملہ آور کی تلاش میں ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply