سعودی نرس کی ویڈیو نے لاکھوں دل جیت لئے

ریاض: سعودی عرب میں ایک نرس کی ویڈیو نے لاکھوں دلوں کو جیت لیا۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک سعودی نرس مریض کو وہیل چئیر پر سیڑھیاں چڑھانے میں مدد کررہی ہے۔

سعودی نرس مسلیہ الشہری امیر سلطان سٹی میں طبعی علاج کے ماہر کے طور پر کام بھی کرتی ہیں۔

انہوں نے گزشتہ روز وہیل چئیر  پر بیٹھے ایک معذور  نوجوان کو سیڑھیاں چڑھنے میں نہ صرف مدد کی بلکہ مسلسل اس کا حوصلہ بھی بڑھاتی رہی ۔

ویڈیو میں وہ نوجوان کو کہہ رہی ہیں کہ گھبرائیں نہیں میں آپ کے ساتھ ہوں۔

Advertisements
julia rana solicitors

اس ویڈیو کے سوشل میڈیا پر اپلوڈ ہونے کے بعد سعودی شہریوں سمیت غیر ملکی شہریوں نے بھی مسلیہ کے نیک جذبے کی داد دی ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply