• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • کشمور؛ ڈاکوؤں کے ہاتھوں اغواء ایس ایچ او ایک ہفتے بعد بازیاب

کشمور؛ ڈاکوؤں کے ہاتھوں اغواء ایس ایچ او ایک ہفتے بعد بازیاب

صوبہ سندھ کے ضلع کشمور میں ڈاکوؤں کے ہاتھوں اغوا ایس ایچ او کو ایک ہفتے بعد بازیاب کرا لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق کشمور میں ڈاکوؤں کے ہاتھوں ایک ہفتے قبل اغوا ہونے والے ایس ایچ او گل محمد مہر کو گڑھی تیغو میں مقابلے کے بعد بازیاب کرا لیا گیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ایک پولیس اہلکار اور ایک پرائیوٹ گن مین تاحال ڈاکوؤں کی قید میں ہیں، جن کی بازیابی کے لیے آپریشن جاری ہے۔

یاد رہے کہ ایک ہفتہ قبل ایس ایچ او گل محمد مہر، ایک سپاہی اور گن مین کے ہمراہ کشمور میں ایک دس سالہ مغوی بچے فرحان سومرو کی بازیابی کے لیے گئے تھے، چھاپے کے دوران ڈاکوؤں نے انھیں اغوا کر لیا تھا۔

Advertisements
julia rana solicitors

ایس ایس پی عرفان سموں کے مطابق یہ واقعہ کچے کے علاقے گیہل پور میں پیش آیا تھا جب پولیس کو بچے کے اغوا سے متعلق خفیہ اطلاع ملی تھی، اغوا کیے جانے کے بعد اغوا کاروں نے ایس ایچ او کے فون سے ان کے گھر والوں کو فون کر کے ایک کروڑ روپے تاوان طلب کیا

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply