پیالی میں طوفان (98) ۔ بجلی کی پیداوار/وہاراامباکر

بجلی اور مقناطیس کی رفاقت ہمارے لئے انتہائی اہم رہی ہے۔ ہمارا اپنا اعصابی سسٹم ہمارے جسم میں سگنل کی ترسیل کے لئے بجلی استعمال کرتا ہے۔ ہماری تہذیب بجلی کی طاقت سے چلتی ہے۔ مقناطیسیت ہمیں انفارمیشن ذخیرہ کرنے میں مدد کرتی ہے اور چھوٹے الیکٹرون کنٹرول کرنے میں بھی تا کہ ہم ان سے کام لے سکیں۔

Advertisements
julia rana solicitors london

آج ہم الیکٹرومیگنٹزم کی دنیا کو اتنی اچھی طرح چھپا لیتے ہیں۔ ہمیں بجلی کے شاک نہیں لگتے۔ برقی اور مقناطیسی فیلڈ سے اتنا اچھا بچاؤ کر لیتے ہیں کہ ہمیں معلوم ہی نہیں ہوتا کہ یہ موجود ہیں۔
ایک طرف تو یہ ہمارا کارنامہ ہے لیکن دوسری طرف افسوس کی بات یہ ہے کہ ہماری دنیا کا اتنا غیرمعمولی حصہ ہم سے مخفی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
آج فوسل فیول کا استعمال ہماری تہذیب کا مسئلہ ہے۔ ان پر انحصار کم کرنے کے لئے پاور پیدا کرنے کے نئے طریقوں کی ضرورت ہے۔ اور امید ہے کہ یہ پیداوار ہمارے گھروں کے قریب آتی جائے۔ گھر کی چھت سے آنے والی سورج کی توانائی سے بجلی، کھاڑی کی لہروں سے بجلی یا کائناٹک توانائی سے بجلی۔۔۔ ان سب کے پیچھے الیکٹرومیگنٹزم کے اصول ہی ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
برقی کرنٹ مقناطیسی فیلڈ بنا سکتا ہے اور یہ عمل اس سے الٹ بھی کام کرتا ہے۔ اگر آپ تار کے قریب مقناطیس کو حرکت دیں تو برقی کرنٹ نمودار ہو جائے گا جو کہ پہلے نہ تھا۔ یہ وہ عمل ہے جو آج کا الیکٹرک گرڈ مممکن بناتا ہے۔ ہم اپنی توانائی کی ضروریات ایسے ہی پوری کرتے ہیں۔ یہ ٹربائین گھمانے کے لئے بہتے دریا کی طاقت بھی استعمال کی جا سکتی ہے اور کوئلے کی بھی، نیوکلئیر پلانٹ یا پھر قدرتی گیس کو بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔ ہوا اور لہروں کی طاقت بھی استعمال ہو سکتی ہے۔ ٹربائین کو گھمایا جاتا ہے اور حرکت کرتے اس کے مقناطیس تاروں میں بجلی پیدا کر دیتے ہیں۔
دریا یا ہوا کی طاقت سے یہ براہِ راست ہو جاتا ہے جبکہ کوئلے کے پلانٹ میں پانی کو بھاپ بنایا جاتا ہے اور اس سے ٹربائین گھمائی جاتی ہے۔ نتیجہ وہی ہے لیکن اضافی سٹیپ درکار ہوتے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ہر بار جب آپ پلگ میں کوئی چیز لگاتے ہیں تو آنے والی توانائی گرڈ سے آتی ہے اور اس کا آغاز گھومتے مقناطیس کے الیکٹرونز کو تانبے کی تار کے کوائل میں دھکا دینے سے ہوا تھا۔
بجلی اور مقناطیس جدا نہیں ہو سکتے۔ ہمہاری تیذہب ان دونوں جڑواں کے رقص سے آنے والی طاقت پر انحصار کرتی ہے۔ ہم اس رقص کو کامیابی سے چھپا لیتے ہیں۔ اس کو محفوظ تاروں میں پھنسا لیتے ہیں۔ اس کو دیوار کے پیچھے اور زمین کے نیچے چلنے والے تار سے اپنے کمروں تک پہنچاتے ہیں۔ ہم اس میں اس قدر اچھے ہیں کہ آج ایک بچہ کبھی براہِ راست بجلی اور مقناطیس کے اس کھیل کا مشاہدہ نہیں کر سکتا۔ الیکٹرومیٹنکزم کی خوبصورتی اور اہمیت سے اس کا واسطہ براہِ راست نہیں پڑتا۔ لیکن یہ اہم ہے کیونکہ ہماری آج کی تہذیب کا لباس الیکٹرومیگنزم کے دھاگوں سے بنا گیا ہے۔
(جاری ہے)

Facebook Comments

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply