(مکالمہ ویب ڈیسک)نیبراسکا سے تعلق رکھنے والی جانی مے ڈینس اور ٹوریز ڈیوس نے 19 جون کو عماہا کے ایک چرچ میں شادی کی ، جہاں ان کے دوستاور خاندان کے دیگر لوگ بھی موجود تھے۔تاہم ، ان کی خوشی اُس وقت غم میں ڈھل گئی جب 48 سالہ مسٹر ڈیوس اپنی بیوی کے ساتھ تصاویر کے لیے پوز بناتے ہوئے اچانک زمین پر گِر گئے ۔
نیویارک پوسٹ کے مطابق ، اس جوڑے کی ایک دوست مونیکا ملر نے مبینہ طور پر کہا:
“ یہ ٹوراز کی زندگی کا خوشگوار دن تھا، ان کے چہروں پر مسراہٹ تھی، میں صرف اتنا جانتی تھی کہ وہ صلح جُو اور انصاف پسند انسان تھا، اور یہ اُس کے لیے ایک بہت اچھا دن تھا۔”
اسے قریبی اسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے دریافت کیا کہ اس کے پھیپھڑوں میں خون کا جم گیا ہے۔بلآخر اُسی روز اُس کی موت واقع ہوگئی ۔
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں